ویتنام میں برڈ فلو کا خطرہ

   

ھنوئی، 11 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ویتنام کے وسط تھانہ ہوآ صوبے میں برڈ فلو کے خطرہ کی وجہ سے 23 ہزار سے زائد مرغیوں کو تلف کردیا گیا ہے ۔سرکاری خبررساں ایجنسی نے منگل کے روز افزائش مویشیان کے حوالے سے کہا کہ نونگ کونگ اور کوانگ سوانگ اضلاع میں منگل کے روز اے H5N6 برڈ فلو کا پتہ کئی گھروں میں لگایا گیا ہے اور نونگ کونگ ضلع میں 3 فروری سے اب 19800 مرغیوں جبکہ کوانگ سوانگ ضلع میں 4 فروری سے اب تک 3300 مرغیوں کو مار دیا گیا ہے ۔ان اضلاع میں پولٹری فارموں میں حکام نے جراشیم کش دواؤں کا چھڑکاؤ کیا ہے اور ٹیکہ کاری کی مہم تیز کردی گئی ہے ۔