ویتنام کی ارب پتی خاتون کو فراڈ کیس میں پھانسی کا حکم

   

ویتنام : ویتنام کی ایک ارب پتی خاتون کو 12 ارب ڈالر 50 کروڑ ڈالر کے فراڈ کیس میں سزائے موت سنادی گئی ہے، ریئل ٹسٹ سیکٹر کی ٹائیکون ٹروؤنگ می لین ویتنام میں اپنی نوعیت کا سب سے بڑا کیس ہے۔67 سالہ ٹروؤنگ می لین کو 2022ء میں گرفتار کیا گیا تھا، وہ رئیل اٹسٹ کی معروف کمپنی وان تِھنہ پھیٹ کی چیئر پرسن ہیں۔
چین کے شہر میں زلزلے کے جھٹکے
بیجنگ : جنوب مغربی چین میں جیجانگ خود مختار علاقے کے علی پریفیکچر میں روتونگ کاؤنٹی کے قریب درمیانے درجے کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) کے مطابق ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 13 بج کر 44 منٹ پر آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.2 تھی۔ زلزلے کا مرکز 33.56 ڈگری شمالی عرض البلد اور 81.84 ڈگری مشرقی طول البلد اور زمین کی سطح سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔