نئی دہلی۔ دفاعی چمپئن چینائی سوپر کنگز(سی ایس کے )انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2022 کے اپنے افتتاحی میچ میں معین علی کی خدمات سے محروم رہے گی کیونکہ انگلینڈ کے آل راؤنڈر میدان سے باہر رہ جائیں گے۔ آئی پی ایل 2022 ممبئی میں 26 مارچ کو شروع ہو رہا ہے اور معین علی کو اس ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ کے لیے ابھی تک ہندوستانی ویزا نہیں ملا ہے۔اس کی تصدیق ٹیم کے سی ای او کاسی وشواناتھن نے کی۔ وشواناتھن نے کہا ہے کہ یہ یقینی ہے کہ معین علی پہلے میچ میں نہیں کھیل پائیں گے۔ انہیں ابھی تک ویزا نہیں ملا ہے ۔ ہم اور بی سی سی آئی اس کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔ امید ہے کہ یہ معاملہ ایک دو دن میں حل ہوجائے گا۔انہوں نے مزیدکہا یہ مایوس کن ہے کہ وہ ابھی تک ٹیم میں شامل نہیں ہوئے۔