مارچ میںاعلامیہ کی اجرائی ۔ طالبات کو تیاریوں کا مشورہ
حیدرآباد 11 ۔ فروری : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر سیدہ نسیم سلطانہ صدر شعبہ اردو ویمنس یونیورسٹی کے بموجب ویمنس یونیورسٹی میں ایم اے اردو سال 2025-2026 میں داخلوں کیلئے شیڈول جاری ہوچکا ہے ۔ اور 12 مارچ کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ ایم اے اردو کیلئے ڈگری میں زبان دوم ایک مضمون پڑھنے والی طالبات ہی اہل ہوں گی ۔ طالبات سے درخواست ہے کہ جاریہ سال کا انکم سرٹیفیکٹ ، بی سی سرٹیفیکٹ ، دسویں جماعت ، انٹر میڈیٹ اور ڈگری کے تمام اسنادات تیار رکھیں اور اپنا فون نمبر آدھار کارڈ سے منسلک کروائیے ۔ ویمنس یونیورسٹی جو کوٹھی ویمنس کالج کے نام سے بھی مشہور ہے تلنگانہ کا مقبول تعلیمی ادارہ ہے ۔ کوٹھی ویمنس کالج میں ایم اے اردو کے علاوہ گریجویشن سطح پر زبان دوم ایک مضمون اردو اور ماڈل لینگویج اردو پڑھائی جاتی ہے ۔ عصری تقاضوں کے پیش نظر کمپیوٹر ٹکنالوجی ، جدید ٹکنالوجی اور اسپوکن انگلش کی خصوصی تربیت بھی دی جاتی ہے ۔ طلباء کو حصول تعلیم کے بعد روزگار سے جوڑنے کی بھی کوشش کی جارہی ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 7097417802 ۔ 9700115517 پر ربط کریں ۔۔