ویمن سیفٹی ونگ سے ڈیکوئی آپریشن، 32 افراد گرفتار

   

حیدرآباد ۔8۔ مئی (سیاست نیوز) سائبر آباد پولیس کی ویمن سیفٹی ونگ کی جانب سے خواتین اور لڑکیوں کے تحفظ کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ ویمن سیفٹی ونگ سائبر آباد سٹی ٹیم نے ڈیکوئی (Decoy) آپریشن کے ذریعہ 32 افراد کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا ۔ 99 مقامات پر کی گئی اس خصوصی کارروائی میں 42 مقدمات درج کئے گئے جبکہ سٹی ٹیم کو 17 شکایت خاتون متاثرین کی جانب سے حاصل ویمن سیفٹی ونگ کی ڈی سی پی کے سروجنا نے اپنے جاری کردہ بیان میں سٹی ٹیم کی کارکرگی کے متعلق تفصیلات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ بردہ فروشی کے خلاف سائبر آباد اینٹی ہیومن ٹرائفکنگ یونٹ کافی سرگرم ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ تین متاثرین کو قحبہ گیری کے چنگل سے آزاد کرواتے ہوئے 6 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے جبکہ دوسری کارروائی میں چار افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ گھریلو تشدد اور گھریلو جھگڑوں اور تنازعات کی یکسوئی میں بھی کامیاب اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ 33 ایسے خاندانوں کی کونسلنگ کرتے ہوئے مسئلہ کی یکسوئی کی کوشش کی گئی جو کامیاب رہی ۔ انہوں نے ویمن اینڈ چائیلڈ ویلفیر کی جانب سے دیگر اقدامات کا تذکرہ کیا ۔عk/