وینزویلا میںمظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ، 35 زخمی ، صورتحال پر امریکہ کی نظر

,

   

واشنگٹن، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) وینزویلا میں متحارب صدر نیکولاس مادرو کے خلاف ناکام بغاوت کے بعد احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں 35 افراد زخمی ہوگئے۔ امریکہ اس لاطینی ملک کی صورتحال پر نظر رکھا ہوا ہے۔ ونیزویلا کے اپوزیشن لیڈر جوآن گوئدو نے منگل کو فوج سے صدر نکولس مادرو کو ہٹانے میں مدد کی اپیل کی تھی۔ فوج سے مسٹر گوئدو کی یہ اب تک کی سب سے بڑی اپیل تھی لیکن فوجی قیادت کی جانب سے اس سلسلے میں کسی طرح کے پختہ اشارے نہیں ملے ۔امریکہ نے اس سال مارچ میں کہا تھا کہ بڑھے ہوئے سیاسی بحران کے پیش نظر وہ غیر معینہ مدت کے لئے ونیزویلا میں اپنی پروازیں ملتوی کرے گا۔کراکس میں صبح مسٹر گوئدو کی قیادت والی مسلح افواج اور صدر مادرو کی حمایت والی فوج کے درمیان جھڑپ ہوئی اور حکومت کی مخالفت میں سڑکوں پر اترے لوگوں کا مظاہرہ پرتشدد شکل اختیار کرگیا۔صدر کے خلاف زبردست مظاہروں کی قیادت کرنے والے گوئدو نے ان مظاہروں کے درمیان خود کو ملک کا ایگزیکٹو صدر قرار دے دیا ہے ۔ اس کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے بھی انہیں ملک کے ایگزیکٹو صدر کے طور پر منظوری دے دی۔ امریکہ کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے گوئدو کو صدر کی حیثیت سے تسلیم کیا ہے ۔ مادرو نے اس سال جنوری میں صدر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب کے بعد سے ہی ان پر انتخابات میں گڑ بڑی کا الزام لگاتے ہوئے لاکھوں لوگ سڑکوں پر اتر آئے ۔