نئی دہلی۔ اپنی بھرپور فارم کو جاری رکھتے ہوئے وینکٹیش ائیر نے وجے ہزارے ٹرافی2021-22 ٹورنامنٹ میں چار دنوں میں اپنی دوسری سنچری بنا کر ہندوستان کے اسکواڈ میں جگہ حاصل کرنے کے اپنے امکانات کو مضبوط کیا۔ جنوبی افریقہ میں تین میچوںکی ونڈے سیریز میں موجود 26 سالہ نوجوان وینکٹیش نے راجکوٹ میں چندی گڑھ کے خلاف آٹھ چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 113 گیندوں پر151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس سے ان کے ٹورنمنٹ کی تعداد چار اننگز میں 348 رنز تک پہنچ گئی۔اتراکھنڈ کے خلاف پچھلے میچ میں انہوں نے49گیندوں پر71 رنز بنائے اور اپنی درمیانی رفتار کی بولنگ سے دو اہم وکٹیں حاصل کیں۔ اس مقابلے سے پہلے ائیر نے کیرالہ کے خلاف 84 گیندوں پر112رنز بنائے اور 3/55 کی شاندار بولنگ بھی کی۔یاد رہے کہ انھیں ہاردک پانڈیا کے متبادل آل راؤنڈر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔