ویویکا نندا کے کزنس اور برادر نسبتی سے پولیس پوچھ گچھ

   

امراوتی ۔ 17 ؍ مارچ ( پی ٹی آئی) سابق وزیر وائی ایس ویویکانندا ریڈی کے قتل کی تحقیقات کے ضمن میں پولیس نے آج ان کے تین چچازاد بھائیوں سے پلو ویندلہ میں پوچھ گچھ کے دوران ان کے بیانات قلمبند کیا تاکہ پراسرار معمہ کا حل تلاش کیا جاسکے ۔ تفصیلات کے مطابق پرتاپ ریڈی ‘ بھاسکر ریڈی ‘ اور منوہر ریڈی کے علاوہ مقتول ریڈی کے برادری نسبتی سے پوچھ گچھ کی گئی ۔ کڑپہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ راہول دیو شرما نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ تا حال 20 گواہوں سے پوچھ گچھ کی گئی ہے ۔ ویویکانندا کے تحریر کردہ چند مکتوب میں پولیس تحویل میں لینے کے بعد فارنسگ معائنوں کیلئے روانہ کئے گئے ہیں ۔