احمد آباد میں نریندر مودی اسٹیڈیم نے ہندوستان اورپاکستان کے مابین کھیلے جانے والے کرکٹ میاچ کی تمام تر تیاریاں مکم کرلی ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم جودونوں ائی سی سی ورلڈ کپ2023کے لئے حیدرآباد میں تھی اب ہندوستان سے مقابلے کے لئے گجرات کے احمد آباد پہنچی ہے۔
گجرات کی درالحکومت پہنچنے سے قبل حیدرآباد سے احمد آباد کے راستے پر سری لنکا کے خلاف جیتے گئے میاچ کا جشن مناتے ہوئے دیکھائی گئی ہے۔
احمد آباد میں ٹیم کا والہانہ خیر مقدم ہوا ہے۔ انہیں ہوٹل میں جہاں پر میاچ کے لئے رکے ہوئے ہیں وہاں پرشوال پیش کی گئی ہے۔
درایں اثناء تمام انتظامات نریندر مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں زیرانتظار میاچ کے لئے انجام دیدئے گئے ہیں جو ہندوستان او رپاکستان کے مابین کھیلے جانیوالا ہے
ائی سی سی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستانی ٹیم کا مظاہرہ
احمد آباد پہنچنے سے پہلے پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنی جیت کا تسلسل جاری رکھا ہے عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے سنچریاں جڑیں‘ پاکستان کو عالمی کپ کی تاریخ می سب سے بڑے اسکور کا تعقب کیا۔
منگل کے روز حیدرآباد کے راجیوگاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں چھ وکٹ سے سری لنکا کو شکست دی ہے۔ رضوان نے 121گیندوں 131رن بنائے ’وہیں عبداللہ شفیق نے 113رن بنائے۔
ہندوستان اورپاکستان کے مابین ائی سی سی ورلڈ کپ کا میاچ احمد آباد میں ہفتہ کے روز کھیلا جائے گا۔