ویڈیو۔ ساوتھ کوریا میں لینڈنگ سے قبل ہوائی جہاز کا دروازہ کھل گیا

,

   

ہوائی جہاز میں سوار194مسافرین اورہوائی جہاز کو کوئی نقصان پہنچامگر چند خوفزدہ مسافرین کو سانس لینے میں دشواری پیش ائی ہے۔
سیول۔ جمعہ کے روز جنوبی کوریا کے ڈیاگو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل مسافر بردار ہوائی جہاز کاایک دروازہ کھل گیا‘ عہدیداروں کے مطابق اس کی وجہہ سے ہوائی جہاز میں سوار مسافرین میں متعدد لوگوں کو سانس لینے میں دشواری پیش ائی ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ ڈیاگو انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈنگ سے عین قبل 194مسافرین پر مشتمل اشین ائیرلائنس کے ایک ہوائی جہاز کا دروازہ کھولنے کے معاملہ میں مشتبہ ایک شخص کو پولیس نے تحویل میں لے لیاہے۔

ائیرپورٹ حکام کے بیان کے حوالے سے یونہاپ یجنسی کا کہنا ہے کہ جی جو جزیرہ سے روانگی کے بعد اشین ائیرلانس کی پرواز ڈیاگو کے راستے پر تھی جو سیول سے 237کیلو میٹر کے فاصلے پر ہے‘ جب اچانک 12:45پی ایم(مقامی وقت) پر دروازہ کھل گیا۔

عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مذکورہ ائیر کرافٹ جس وقت دروازہ کھل گیاتھا اس وقت 250میٹر کے اونچائی پر تھا۔ہوائی جہاز میں سوار194مسافرین اورہوائی جہاز کو کوئی نقصان پہنچامگر چند خوفزدہ مسافرین کو سانس لینے میں دشواری پیش ائی ہے۔

ائیرلائنس کے مطابق ایک مسافر جو درواز ہ کے قریب میں بیٹھا ہوا تھاکا کہنا ہے کہ اس نے دروازہ کے لیور کوصرف ہاتھ لگایاتھا۔

جب مشتبہ شخص نے دروازے کا لیور کھینچنے کی کوشش کی تو ہوائی جہاز کے عملہ اسے روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکاکیونکہ طیارہ لینڈنگ کرنے والا ہی تھا۔