ویڈیو۔ غلام نبی آزادکی راجیہ سبھا میں وداعی تقریب کے دوران وزیراعظم مودی ہوئے جذباتی۔

,

   

مودی نے کہاکہ جس شخص آزاد کے بدلے یہاں ائے گا اس کو ان کے تعاون کا تقابل کرنے میں کافی مشکل پیش ائے گی۔
نئی دہلی۔ایوان راجیہ سبھا میں کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر غلام نبی آزادی وداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منگل کے روز وزیراعظم نریندر مودی جذباتی ہوگئے۔

غلام نبی آزاد ان چار اراکین میں شامل ہیں جو ایوان بالا کی رکنیت سے اس ماہ ریٹائرڈ ہوجائیں گے۔

سیاست اور ایوان میں آزاد کے گرانقدر تعاون کاحوالہ دیتے ہوئے مذکورہ وزیراعظم نے کہاکہ ”آپ ایوان سے ریٹائر ہورہے ہیں‘ مگر میں آپ کو ریٹائرنہیں ہونے دوں گا اور میرے دروازے ہمیشہ آپ کے لئے کھلے ہیں آپ کے تعاون اور مشوروں کی ضرورت رہے گی“

مودی نے کہاکہ جس شخص آزاد کے بدلے یہاں ائے گا اس کو ان کے تعاون کا تقابل کرنے میں کافی مشکل پیش ائے گی۔مودی نے کہاکہ ”انہیں اپنی پارٹی کی فکر رہتی تھے مگر ایوان اور ملک کی زیادہ فکر رہتی تھی“۔

جب وہ گجرات کے چیف منسٹر تھے اس وقت مذکورہ کانگریس قائدین سے اپنے رشتوں کو وزیراعظم نے یاد کیا۔ انہوں نے کہاکہ ”جب کشمیر میں گجرات کے سیاحوں پر حملہ ہوا‘ انہیں جانکاری دینے والے پہلے آزاد تھے اور وہ رورہے تھے“۔

ایوان کے چیرمن ایم وینکیا نائیڈو نے بھی کہاکہ آزاد ایوان سے ریٹائرڈ ہورہے ہیں مگر عوامی خدمت سے نہیں اور امید ہے کہ ”ایوان میں وہ دوبارہ منتخب ہوکر ائیں گے“۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے این سی پی سربراہ شرد پوار نے کہاکہ ملک کے سب سے تجربہ کار لیڈر ہیں آزاداور انہوں نے کئی وزراتو ں کوسنبھالا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ لیڈر حزب اختلاف کے موقف کو بھی ایوان میں اونچا کیاہے۔پوار نے کہاکہ ”جب وہ پارلیمانی امور کے وزیر تھے تب ان کے اپوزیشن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے قائدین سے تعلقات استوار تھے“۔

آزاد 15فبروری کے روز ریٹائرڈ ہوجائیں گے اور ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے وہ سبکدوش ہوجائیں گے۔

پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ (راجیہ سبھا) نظیر احمد لاوے اور میر محمد فیاض کی معیادت بھی 10اور 15جنوری کے روزختم ہوجائے گی‘ وہیں آزاد کی معیاد15اور بی جے پی کے شمشیر سنگھ منہاں کی معیاد10فبروری کو ختم ہوجائے گی