ویڈیو۔ قصائیوں کو گائیں فروخت کرنے پر مشتمل منیکا گاندھی کے دعوی کے بعد اسکون گروپ نے دیا جواب

,

   

بی جے پی رکن پارلیمنٹ منیکا گاندھی نے کہاکہ اسکون ہندوستان میں سب سے بڑا دھوکے باز ہے
حیدرآباد۔ کرشناکوساکیوسنس کی عالمی سوسائٹی(ائی ایس کے سی او این) نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ منیکا گاندھی کے اس ویڈیو کا جواب دیا جس میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے دعوی کیا ہے کہ مذکورہ مذہبی گروپ قصائیوں کو گائیں فروخت کررہا ہے۔

مذکورہ ایم پی نے زوردیاکہ ”آج سب سے بڑے دھوکہ باز ہندوستان میں اسکون ہے۔ انہوں نے گاؤشالاؤں کو قائم کیا جس کے لئے وہ متعدد فوائد بشمول حکومت سے بڑے پیمانے پر اراضیات حاصل کرتے ہیں“۔

مذکورہ گاؤ شالہ کے دورے کے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”حال ہی میں ان کے اننت پور گاؤ شالہ کا میں نے دور ہ کیاتھا۔ نہ تووہاں پر کوئی بوڑھی گائے ہے اورنہ ہی ایک بچھڑا ہے۔

تمام کی تمام دودھ دینے والے گائے ہیں۔ ان کامانناہے کہ تمام کے تمام فروخت کردئے گئے ہیں۔ ایک خشک گائے بھی ایک گائے ہے جو کچھ ماہ تک دودھ نہیں دیتی ہے۔

انہوں نے مزید الزام لگایاکہ ”اسکون اپنی تمام گائیں قصائیوں کو فروخت کررہے ہیں“

https://x.com/zoo_bear/status/1706685644309942372?s=20

سوشیل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد‘ اسکون نے اس دعوے کو”غیر منصفانہ اور غلط معلومات“قراردیا۔گائے کی حفاظت پر مشتمل اپنی سنجیدگی پر زوردیتے ہوئے اسکون نے ذکر کیاکہ وہ 60سے زائد گاؤ شالہ چلاتے ہیں‘ اپنی ساری زندگی میں سینکڑوں گائیو ں اوربیلوں کو زندگی دی ہے۔

https://x.com/yudhistirGD/status/1706697334560825663?s=20

مذکورہ ایم پی کے بیان پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اسکون نے اننت پور گوشالہ کے حوالے سے ایک ویٹنری ڈاکٹر کا خط‘ مقامی ایم پی‘اورایم ایل اے کی تشخیص رپورٹیں او رایک ویڈیو شیئر کیاہے۔

جواب اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسکون کے ڈائرکٹر کمیونکشن یودھشٹر دایسا نے لکھا کہ ”گائے او ربیلوں کی زندگی بھر دیکھ بھال کی جاتی ہے اور انہیں قصابوں کو فروخت نہیں کیاجاتا جیسا کہ الزام لگایاگیاہے“۔