ویکسین پروڈکشن پر شام کی روس کے ساتھ بات چیت

   

دمشق : شام میں روس کی کووڈ -19 ویکسین اسپوتنک-وی کی پروڈکشن شروع کرنے کے لیے بات چیت شام کی حکومت اور روس کے درمیان جلد ہی بات چیت ہو گی ۔ شام کے وزیر صنعت زیاد صباغ نے اسپوتنک کو یہ اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا ‘‘ اگلے دو دنوں کے اندر روس اور شام ملک میں روسی ویکسین کی پروڈکشن شروع کرنے کے تعلق سے بات کریں گے ۔ یہ پیشکش روس نے کی ہے ’’۔ مسٹرصباغ نے بتایا کہ دونوں ممالک نے تنظیم کے مسائل کے حل کے لیے ایک مشترکہ کمیشن قائم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شام میں روسی ویکسین کے استعمال کا کافی اثر نظر آرہا ہے ۔