آئیچی ناگویا، 30ستمبر (یواین آئی) لَوِلینا نے خواتین کے75 کلوگرام سیمی فائنل میں قازقستان کی ناتالیا بوگدانوا، جو موجودہ 70کلوگرام عالمی چمپئن ہیں، کو3-2 سے شکست دے کر گولڈ میڈلکے مقابلے میں جگہ بنالی۔ وہ مسلسل دو ایشین گیمز کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ہندوستانی خاتون باکسر بن گئی ہیں۔وہ پروین ہڈا اور انکش پنگھال کے ساتھ شامل ہوگئی ہیں، جنہوں نے منگل کو اپنے اپنے سیمی فائنل جیتے تھے ۔ ہندوستان کے11 باکسرز میں سے اب تین فائنل میں پہنچ چکے ہیں، جو ہانگژو میں13 زمرے میں حاصل کیے گئے چارمیڈل سے پہلے ہی بہتر کارکردگی ہے ۔ لَوِلینا بورگوہین جمعہ کو فائنل میں چین کی ایشین چمپئن باؤ ژیئی کا سامنا کریں گی اور امید کی جارہی ہیکہ ہندوستان کے گولڈ میڈل کی تعداد میں ایک اور اضافہ ہوگا ۔علاوہ ازیں کپل پوکھریا اور پریا نے ایشین گیمز میں اپنے ڈیبیو پر اپنے اپنے زمرے میں برونز میڈل جیتے ہیں ۔کپل کو مردوں کے90 کلوگرام سیمی فائنل میں ازبکستان کے تورابیک خبیب اللہ یوف کے خلاف 1-4 سے شکست ہوئی، جبکہ پریا خواتین کے60کلوگرام سیمی فائنل میں چین کی یانگ چنگ یو سے ہار گئیں۔ہندوستان کے چھ یقینی میڈلس میں تین برونز میڈل ، نریندر بروال ((90 کلوگرام)، پریا ((60 کلوگرام) اور کپل ((90 کلوگرام)، اور تین سلور میڈلس شامل ہیں، جو ابھی بھی گولڈ میڈلس میں تبدیل ہوسکتے ہیں۔