ٖہوا بازی ایندھن سے مہنگا ہوا پٹرول‘ راہول کا حکومت پر طنز

,

   

نئی دہلی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے مرکزی حکومت پر ملک میں ہوابازی ایندھن سے پٹرول کے مہنگا ہونے کی رپورٹس منظرعام پر آنے کے بعد طنز کیاہے۔

راہول گاندھی نے کہاکہ یہ معاملہ بہت ”سنجیدہ“ ہے۔

پیر کے روز ایک ٹوئٹ میں راہول گاندھی نے کہاکہ ”یہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے کیونکہ عوامی مفاد کی ترجیح کا یہ معاملہ ہے اور لوگوں کی درکار یومیہ ضروریات رسائی سے باہر ہوگئے ہیں‘ مگر وزیراعظم کے چند ایک دوستوں کے فائدے کے لئے عوام کے ساتھ جعلسازی کی جارہی ہے اور میں عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا“۔

یہ ٹوئٹ ایک نیوز رپورٹ کو شامل کرتے ہوئے راہول گاندھی نے پوسٹ کیاتھا

اتوار کے روز اضافہ کے بعد پٹرول ایک اندازے کے مطابق ہوا بازی ایندھن سے 33فیصد مہنگا ہوگیاہے۔ اے ٹی ایف دہلی میں 79.020.16فی کیلو لیٹر یا79روپئے فی لیٹر ہیں وہیں پٹرول قومی درالحکومت میں 150.84روپئے فی لیٹر دستیاب تھا۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بھی حکومت پر طنزکیا او رکہاکہ اس بات کا وعدہ کیاگیاتھا کہ مذکورہ عام لوگ سلیپر چپل کے ساتھ ہوائی جہاز کا سفر کریں گے مگر حالات اس قدر ابتر ہوگئے ہیں کہ غریب اور متواسط طبقے کے لوگ بھی اس قدر پریشان ہوگئے ہیں کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہہ سے وہ سڑک پر چلنے سے قاصر دیکھائی دے رہے ہیں۔

تاہم پٹرول اور ڈیزل کی اضافہ قیمتوں میں پیر کے روز چار یوم تک مسلسل اضافہ کے بعد کوئی تبدیلی نہیں ائی ہے کیونکہ تیل مارکٹنگ کمپنیاں (او ایم سی) نے اگلے قدم اٹھانے سے قبل عالمی مارکٹ میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لینے کے لئے تبدیلیوں پر توقف لگادیاہے۔

اس کے بموجب دہلی میں پٹرول کی قیمت105.84روپئے فی لیٹر او رممبئی میں 111.77روپئے فی لیٹر برقرار ہے۔ ممبئی میں ڈیزل 102.52روپئے فی لیٹر جبکہ دہلیمیں 94.57روپئے فی لیٹر اتوار کے روز بھی بدستور برقرار رہا ہے۔