ٹائسن فیوری اوٹو کو شکست دے کر باکسنگ خطاب جیت لیا

   

لاس ویگاس ۔ 15 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) تیسرے راؤنڈ میں سیدھی آنکھ کی جانب شدید ضرب کے باعث بہتے ہوئے خون کے باوجود برطانوی باکسر ٹائسن فیوری نے سویڈین باکسر اوٹو والین کو چھٹویں راؤنڈ میں شکست دے کر ہیوی ویٹ ورلڈ ٹائٹل کا خطاب اپ نے نام کرلیا ۔ اوٹو حالانکہ باکسنگ کی دنیا میں کوئی خاص نام کے اہمیت کے حامل نہیں ہیں اس کے باوجود انہوں نے فیوری کا سختی سے مقابلہ کیا ۔ ہفتہ کی رات ہوئے اس مقابلہ میں خون کے شدید رسنے کے باوجود وہ کھیلتے رہے ۔ اس خطاب کے ساتھ ہی فیوری نے آئندہ فروری میں ڈیو نئے وائیلڈر کے ساتھ دوبارہ مقابلہ کیلئے چیلنج قبول کرلیا ۔ فیوری نے اوٹو پر جملہ چھ راؤنڈ میں 116-112 پوائنٹس کے ساتھ جیت حاصل کی ۔ فیوری نے مقابلہ کے اختتام پر کہا کہ اوٹو ایک بڑے ہی سویڈش باکسر ہیں۔ چہرے سے خون کے شدید بہنے پر ریفری ٹونی ویکس نے چھٹویں راؤنڈ میں مقابلہ کو کچھ وقفہ کیلئے روک دیا تاکہ فیوری کے زخم کو دیکھ سکیں لیکن مقابلہ دوبارہ شروع ہوگیا اور فیوری اپنی پوری توانائی کے ساتھ اوٹو پر حملے کرتے رہتے کیونکہ ان کو احساس ہوچکا تھا کہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔