ٹائمز ناؤ سے انٹرویو کے دوران اروندکجریوال ’ٹیلی ویثرن چیانلوں پر مودی حکومت کی چمچہ گری کا الزام‘۔ ویڈیو

,

   

Ferty9 Clinic

شاہین باغ کا احتجاج تمام شعبہ حیات کے لوگوں کو گھیرے میں لینے کی وجہہ بن رہا ہے۔ ٹائمز ناؤ سے انٹرویو کے دوران اروند کجریوال نے بھی اینکر کو گھیرے میں لیتے ہوئے شاہین باغ کے احتجاج سے میڈیا کو دوری پر بڑا سوال کھڑا کیا۔

حالانکہ جواب میں مذکورہ اینکر کہنے کی کوشش کررہا ہے کہ وہ یا ان کا ٹیلی ویثرن نیوز چیانل اس احتجاج سے دور نہیں ہے مگر اروند کجریوال نے اینکر سے کہاکہ تمام میڈیا نیوز چیانل نہ صرف شاہین باغ کے احتجاج سے دوری اختیار کئے ہوئے ہیں

بلکہ حکومت کی کسی بھی غلط پالیسی کی رپورٹرنگ سے خوفزدہ ہیں کیونکہ انہیں خوف ہے کہ حکومت کے لوگ ان کا نیوز چیانل بند کرادیں گے۔

اروند کجریوال نے کہاکہ”یہ نہیں دیکھائیں گے کیونکہ آپ کو ڈر ہے وہ اس قدر طاقتور لوگ ہیں کہ آپ نیوزکا چیانل بند کرادیں گے“۔

ویڈیوضرور دیکھیں

https://www.youtube.com/watch?v=1tQxfRU1YWM