ٹائیگر شراف نے ’’باغی 3‘‘ کی شوٹنگ کا کیا آغاز

   

فائنس کو ایکشن پیاکڈ فرنچائز کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بتادیں کہ باغی میں شردھا کپور نظر آئی تھیں۔ اب اس فرنچائزی میں ان کی واپسی سے فائنس کے ساتھ ساتھ کرو بھی خوش ہے۔ باغی اور باغی 2 کی زبردست کامیابی کے بعد اب میکرز فلم کا تیسرا حصہ بھی لارہے ہیں۔ پچھلے ہفتہ باغی 3 کی شوٹنگ شروع ہوگئی اس بار فلم میں ٹائیگر شراف کے ساتھ شردھا کپور اور رتیش دیشمکھ بھی نظر آئیں گے۔ ساجد نڈیاڈوالا نے ٹوئٹر پر سیٹ سے تصویر شیر کرکے یہ اطلاع دی ہے۔ فائنس کو ایکشن پیاکڈ فرنچائزی کی اگلی فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ بتادیں کہ باغی میں شردھا کپور نظر آئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق فلم کی شوٹنگ ملک کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی ہوگی۔ پچھلے دونوں فلموں کی ہی طرح فینس کو ٹائیگر کی اس فلم میں بھی زبردست ایکشن ہونے کی امید ہے۔ خبر کے مطابق اپریل میں ڈائرکٹر احمد خان اور ان کی ٹیم نے مصر، سائبریہ، ترکی جیسے ممالک کا دورہ کیا تھا۔ فلم کے کلائمکس کے لئے کسی ریگستان کی ضرورت ہے۔ پچھلی بار کلائمکس تھائی لینڈ کے جنگلوں میں شوٹ کیا گیا تھا یہ فلم مارچ 2020 میں ریلیز ہوگی۔ٹائیگر شراف فی الحال اپنی حالیہ ریلیز فلم ’’وار‘‘ کی زبردست کامیابی کا جشن منارہے ہیں جس نے باکس آفس پر اپنے کامیابی کا ریکارڈ بناتے ہوئے 450 کروڑ روپیوں کے کلکشن کا ہندسہ پار کرلیا ہے۔ ایسے میں ٹائیگر اب ایکشن فلموں کی طرف زیادہ توجہ دے رہے ہیں کیونکہ وار زبردست ایکشن کی وجہ سے ان کے کیریئر کی اب تک کی سب سے ہٹ اور کامیاب فلم قرار دی جارہی ہے۔