چینائی: ٹاملناڈو میں زہریلی شراب کے الگ الگ دو سانحہ میں پیر کی شام مزید تین اموات کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 17 ہو گئی ہے ۔ شراب کا سانحہ ریاست کے ضلع ولوپورم کے ماراکنم اور ضلع چنگل پٹو کے ایکیارکوپم ماہی گیروں کے گاؤں میں پیش آیا۔ چنگل پٹو میں زہریلی شراب پینے سے پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق ماراکنم میں شراب پینے والے 3 دیگر لوگوں کی کل شام منڈیامبکم کے ولوپورم گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اسپتال میں موت ہوگئی۔ اس کے ساتھ ہی مراکنام میں زہریلی شراب پینے سے مرنے والوں کی تعداد 12 ہو گئی ہے مزید 37 لوگ ولوپورم اسپتال، تین پڈوچیری کے جے آئی پی ایم ای آر میں اور ایک شخص پڈوچیری کے سرکاری اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے ولوپورم اور چنگل پٹو کے اسپتالوں میں داخل لوگوں سے ملاقات کی اور پولیس اسٹیشن کا دورہ کرنے کے بعد ولوپورم ضلع کے سپرنٹنڈنٹ کو معطل کر دیا اور چنگل پٹو ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا تبادلہ کر دیا، جبکہ دونوں اضلاع کے دو پی ای ڈبلیو ڈی ایس پیز کو بھی معطل کر دیا۔