ترونیل ویلی: ٹاملناڈومیں پیر کو مسلسل موسلادھار بارش کی وجہ سے معمولات زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئے ۔ ریاست کے جنوبی اضلاع میں شدید بارش اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے ریل، ہوائی اور سڑک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔ اس کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں سے کئی ٹرینیں اور اومنی بس خدمات معطل کر دی گئیں۔ تھوتھکوڈی ہوائی اڈے سے پرواز کی خدمات منسوخ کر دی گئی ہیں، جبکہ جنوبی ریلوے نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کئی ٹرین خدمات بشمول ترونیل ویلی-چنئی ایگمور کے درمیان چلنے والی وندے بھارت ایکسپریس کو دونوں سمتوں میں منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اومنی بس فیڈریشن نے مسلسل موسلا دھار بارش کے باعث جنوبی اضلاع میں 200 سے زائد اومنی بس سروسز کو معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔شدید بارش کے باعث تعلیمی اداروں کو تعطیل دے دی گئی ہے۔