ٹاملناڈو میں نیٹ امتحان کے خلاف دستخطی مہم

   

چنائی :ٹاملناڈو میں نیٹ امتحان کو لے کر ایک بار پھر ماحول کافی گر ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نیٹ امتحان کے خلاف ٹاملناڈو میں دستخط مہم شروع کی گئی ہے جس میں ریاست کے وزیر کھیل اور ڈی ایم کے لیڈر اودے ندھی اسٹالن نے بھی حصہ لیا۔ آج اس دستخطی مہم میں شریک ہونے کے بعد انھوں نے کہا کہ اس دستخطی مہم کے ختم ہوتے ہی کاغذات ملنے کے بعد وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن صدر جمہوریہ کو خط لکھ کر ایک بار پھر نیٹ کے خلاف اپنا رخ ظاہر کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی ایم کے لیڈر ادے ندھی اسٹالن نے دستخطی مہم کے لیے جمع ہجوم کو ایک انڈا دکھایا جس پر ’NEET‘ لکھا ہوا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ انڈے کیلئے ٹامل لفظ ’متائی‘ استعمال ہوتا ہے جس کے معنی ’صفر‘ ہیں۔