ٹاملناڈو میں 31 اکتوبر تک لاک ڈاؤن

   

چینائی: ٹاملناڈو میں کورونا وائرس کے بڑھتے واقعات کے دوران لاک ڈاؤن میں 31 اکتوبر تک توسیع دی گئی ہے، اس کے ساتھ حکومت نے مقامی مارکٹوں اور سرکاری ٹریننگ انسٹی ٹیوٹوں کو دوبارہ کھولنے کے بشمول بڑے راحت کے اعلانات کئے ہیں۔ حکومت نے فلم کی شوٹنگ کے دوران عملہ کے ارکان کی تعداد میں بھی اصافہ کیا ہے۔ ریسٹورینٹس کو بھی رات 9 بجے تک کھلی رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ٹیک اوے کا وقت 10 بجے تک کردیا گیا ہے ۔ اسکولوں میں 10 ویں تا 12 ویں کلاس کیلئے پڑھائی کو موخر رکھا گیا ہے۔ سب اربن ٹرینیں ، اسکول ، کالجس ، تھیٹرس اور امیوزمینٹس پارکس بند رہیں گے۔