ٹاملناڈو میں 7 لڑکیاں غرق، حادثہ کی تحقیقات کا حکم

   

چینائی : ٹاملناڈو کے علاقہ کڈالور کے قریب کچی پلائم میں جیڈی لام دریا کے قریب چیک ڈیم کے پاس گہرے گڑھے میں 10 تا 18 سال درمیانی عمر کی 7 لڑکیاں غرق ہوگئیں۔ حکومت نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا جبکہ چیف منسٹر این کے اسٹالن نے ورثا کیلئے فی کس 5 لاکھ ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔