ٹاملناڈو کی جھانکی ریاستی تقریبات میں شامل ہوگی: اسٹالن

   

صچنئی: ٹاملناڈوکے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اعلان کیا ہے کہ ٹاملناڈو کی جس جھانکی کو ملک کے دارالحکومت دہلی میں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شامل کرنے سے انکار کر دیا گیا، اس جھانکی کو 26 جنوری کوریاست میں ہونے والی تقریباتمیں شامل کیا جائے گا۔یہاں جاری ایک بیان میں، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس جھانکی میں تحریک آزادی میں تمل ناڈو کے لوگوں کے تعاون کو ظاہر کیاگیا ہے ۔