ٹاملناڈو کے مسلمان بینکوں سے پیسہ نکال رہے ہیں

   

چینائی۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ٹاملناڈو میں این پی آر کی دستاویز بتانے پر ہی بینکوں سے رقم نکالنے کے لزوم کی افواہ پر مسلمانوں نے بینکوں سے اپنی رقومات نکالنا شروع کیا ہے۔ ٹاملناڈو کے کائلا پٹینم جہاں پر مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہے، بینکوں کے سامنے بڑا ہجوم دیکھا جارہا ہے۔ بینک حکام کی طرف سے این پی آر کے مکتوب کے لزوم قرار دینے کے بعد بینک کھاتہ داروں میں بے چینی پیدا ہوئی ہے۔ روزانہ ایک کروڑ سے دو کروڑ تک رقومات نکالی جارہی ہے۔