ٹاٹا سنس کو ایئر انڈیا کی کمان ابھی نہیں ملی، حکومت کا ٹویٹ

   

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ایسی میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے جن میں میں کہا گیا کہ ٹاٹا سنز نے ایئر انڈیا کیلئے سب سے بڑی بولی لگائی اور اب ایئر انڈیا کی کمان کمپنی کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔ سکریٹری، انوسٹمنٹ اینڈ پبلک پراپرٹیز مینجمنٹ، وزارت خزانہ کے ایک ٹویٹ نے ایسی تمام خبروں کو غلط قرار دیا ہے۔ ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ جب فیصلہ کیا جائے گا تو میڈیا کو حکومت کے فیصلے سے آگاہ کیا جائے گا۔ سکریٹری تہین کانت پانڈے نے ٹویٹ میں کہا کہ حکومت نے ابھی تک ایئر انڈیا کیلئے مالی بولی کی منظوری نہیں دی ہے۔