ٹاٹا ٹکنالوجیز میں نئی بھرتیاں۔ ان لائن درخواستیں داخل کریں

,

   

پونا۔ ٹاٹا ٹکنالوجیز نے کمپنی میں گریجویٹ اپرینٹکا ٹرینی کے عہدوں کو پر کرنے کے لئے ملازمتوں کے متلاشیو سے درخواستوں طلب کی ہیں۔ نئی بھرتیوں کے زمرے میں آنے والوں کے علاوہ وہ افراد جنھیں چھ ماہ کا تجربہ حاصل ہے وہ بھی ان عہدوں کے لئے اہل قراردئے گئے ہیں۔

کمپنی کی ویٹ سائیڈ پر دستیاب جانکاری کے بموجب خواہش مند امیدواروں کے پاس بی ای/بی ٹیک کی ڈگری لازمی ہے۔

https://ess.tatatechnologies.com/sap/bc/webdynpro/sap/hrrcf_a_posting_apply?PARAM=cG9zdF9pbnN0X2d1aWQ9OTM4MDJGRTBFMzAzMUVEQzhBRTJCQTdDMkI1RDYwRTEmY2FuZF90eXBlPUVYVA%3d%3d&sap-client=400&sap-language=EN#

ملازمت کی جگہ پوناہوگا۔ خواہش مند اور اہل درخواست گذاروں کو کمپنی کی ویب سائیڈ پر رجسٹرارکرناہوگا اور پھر پوسٹ کے لئے درخواست داخل کرنی ہوگی۔

ٹاٹا ٹکنالوجیز لمٹیڈایک ذیلی ادارہ ٹاٹا موٹرس(ٹاٹا گروپس) کا ہے۔ انجینئرنگ او رڈائزین‘ پروڈکٹ لائف سیکل مینجمنٹ‘ مینوفیکچرنگ‘ پرڈاکٹ ڈیولپمنٹ وغیرہ کے یہ خدمات فراہم کرتا ہے۔

نارتھ امریکہ‘ یوروپ‘ مذکورہ مشرقی وسطی‘ او راشیاء پیسیفک علاقوں کے 25ممالک میں خدمات پیش کرتا ہے