نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی گاڑی بنانے والی کمپنی ٹاٹا موٹرز نے یکم اپریل 2022 سے اپنی کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں دو سے ڈھائی فیصد تک اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔آج یہاں جاری ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ یہ اضافہ گاڑی کے ماڈل اور مختلف قسم پر منحصر ہے ۔