ٹرانسفارمرس کا سرقہ کرنے والے دو سارقین گرفتار

   

حیدررآباد /13 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سی سی ایس ایل بی نگر پولیس نے ٹرانسفارمر کا یہ سرقہ کرنے والے دو عادی سارقین کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 25 لاکھ روپئے مالیتی اشیائے موٹر سایئکل کو ضبط کرلیا ہے ۔ سی سی ایس ایل بی نگر اور کندکور پولیس نے مشترکہ کارروائی میں 35 سالہ نندو لعل راجیندر اور 29 سالہ ابھمنیو راجبیر سکنان گنگن پہاڑ متوطن اترپردیش کو گرفتار کرلیا جبکہ اس ٹولی کے دیگر دو سارق 30 سالہ مہا دیو اور 26 سالہ راہول راجبر مفرور بتائے گئے ہیں۔ یہ ٹولی کل 77 ٹرانسفارمر میں ملوث ہیں ۔ جس نے 196 ٹرانفرمرس کو تباہ کرتے ہوئے کاپر کا ٹیل کا سرقہ کیا ۔ رچہ کنڈہ سائبرآباد وقارآباد اور سنگاریڈی میں وارداتیں انجام دیں ہے ۔ ع