ٹرانسکو اور جینکو میں ڈائرکٹرس کی بھرتی کیلئے نوٹیفیکیشن جاری

   

اہل امیدوار یکم مارچ سے قبل آن لائن درخواستیں داخل کریں
حیدرآباد ۔ 29 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ٹی ایس ٹرانسکو ، جینکو میں ڈائرکٹرس کے تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ ٹرانسکو میں تین ڈائرکٹرس اور جینکو میں 5 ڈائرکٹرس کی بھرتی کے لیے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ اہل امیدواروں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ درخواستیں مقررہ فارمیٹ میں خانہ پری کرتے ہوئے یکم مارچ سے قبل ودیوت سودھا میں سی ایم ڈی کے دفتر کو روانہ کریں ۔ درخواست کے ساتھ تمام ضروری سرٹیفیکٹس منسلک کریں ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسکو ڈائرکٹر کی جائیدادوں کے لیے [email protected] کو اور جینکو ڈائرکٹرس کی جائیدادوں کے لیے [email protected] کو آن لائن میں بھی روانہ کریں ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ ان جائیدادوں کے لیے امیدواروں کی عمر 62 سال سے زیادہ نہ ہو اور متعلقہ شعبہ میں کم از کم 15 سال کا تجربہ ہونا چاہئے ۔ اس کے علاوہ مرکزی / ریاستی / سرکاری انڈرٹیکنگ اداروں میں کم از کم 25 سال کا تجربہ بھی ہونا چاہئے ۔ منتخب ہونے والے امیدوار 2 سال تک ڈائرکٹر کے عہدے پر فائز رہیں گے ۔ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو مزید 2 سال تک ان کی خدمات میں توسیع دینے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔ اس طرح 4 سال تک بحیثیت ڈائرکٹر خدمات فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا ۔ منتخب ہونے والے امیدوراوں کو ماہانہ 1.50 لاکھ روپئے تنخواہ اور دیگر الاونسیس کے طور پر 30 ہزار روپئے دئیے جائیں گے ۔۔ 2