ٹرمپ نے ایک لاکھ 10ہزارڈالر جرمانہ ادا کردیا

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پرایک لاکھ 10 ہزارڈالرجرمانہ عائد کردیا۔ نیویارک اٹارنی جنرل کے ترجمان نے کہا کہ سابق صدر ٹرمپ نے جرمانے کی رقم ادا کردی ہے ، تاہم انہیں توہین عدالت کا حکم ختم کرانے کے لیے اضافی دستاویزات جمع کرانی ہوں گی۔ واضح رہے کہ ٹرمپ آرگنائزیشن کے خلاف بینکوں اورٹیکس حکام کومالی معاملات سے متعلق غلط معلومات فراہم کرنے پرتحقیقات کی جارہی ہے۔