ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے سی ای او سے ملاقات کی

   

واشنگٹن: امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کے سی ای او سے ملاقات کی ہے ۔سوشل میڈیا نے اس پر پابندی لگانے کے واشنگٹن کے منصوبے کی مخالفت کی ہے۔ ٹرمپ کے ڈپٹی کمیونیکیشن ڈائریکٹر مارگو مارٹن کی فوٹیج میں، نو منتخب صدر نے کہا کہ ان کے پاس اس ایپ کے لیے ’’گرمجوشی‘‘ہے جو ان کے خیال میں نوجوان ووٹروں کو راغب کرنے میں ان کی مدد کرتی ہے ۔بی بی سی کے امریکی پارٹنر سی بی ایس نیوز نے اس ملاقات سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ٹرمپ نے سو زی چیو سے پیر کو فلوریڈا میں اپنی مار-اے -لاگو اسٹیٹ میں ملاقات کی۔اس سال کے شروع میں منظور ہونے والے ایک قانون کا مطلب ہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی رہے گی جب تک کہ اسے اس کی چینی پیرنٹ کمپنی بے ٹے ڈنس 19 جنوری سے پہلے فروخت نہ کرے ۔کمپنی نے پابندی کو ملتوی کرنے کے لیے امریکی سپریم کورٹ میں ہنگامی درخواست دائر کی ہے ۔