برسلز ۔ 24 مئی (ایجنسیز) یورپی یونین نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے عائد کردہ بھاری درآمدی محصولات کے سبب پیدا ہونے والی عالمی تجارتی کشیدگی کے تناظر میں سال 2025ء کے لیے یورو زون کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی میں بڑی کمی کر دی ہے۔ یورپی کمیشن کا کہنا ہے کہ 20 ممالک پر مشتمل سنگل کرنسی ایریا یورو زون کی معیشت 2025ء میں 0.9 فیصد کی شرح سے بڑھے گی جو گزشتہ اندازوں یعنی 1.3 فیصد سے کافی کم ہے۔ یورپی یونین نے 2026ء میں یورو زون کی اقتصادی ترقی کی پیش گوئی کو بھی کم کر کے 1.4 فیصد کردیا ہے، جو گزشتہ سال نومبر میں کی گئی پیش گوئی 1.6 فیصد سے کم ہے۔ یورپی یونین کے اقتصادی امور کے نگران کمشنر والڈیس ڈومبروفسکِس کے مطابق، مضبوط لیبر مارکیٹ اور بڑھتی ہوئی اجرتوں کی بنیاد پر 2025ء میں ترقی جاری رہنے کی توقع ہے، مگر درمیانی رفتار سے۔