ٹرمپ کا بطور صدر سرکاری کاغذات پھاڑ کر بہادینے کا انکشاف

   

واشنگٹن ۔ سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے بارے میں انکشاف ہوا کہ انہوں نے دوران صدارت سرکاری کاغذات پھاڑ کر بیت الخلا میں بہا دیے تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ صدارتی قوانین توڑنے کو فخر کی علامت سمجھتے تھے، تاہم اب صدارتی ریکارڈز کو محفوظ کرنے کے انچارج محکمہ ’نیشنل آرکائیوز‘ نے ان کے کرتوتوں کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ نیشنل آرکائیوز کے مطابق فلوریڈا سے ٹرمپ کی دستاویزات کے 15 ڈبے برآمد کیے ہیں، جو وہ انتخاب میں شکست کے بعد ساتھ لے گئے تھے۔