واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہیکہ جوہری معاہدے پر بات چیت کیلئے ایرانی سپریم لیڈر کو گزشتہ روز خط لکھا ہے ، انھوں نے کہا ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی قیادت کو خط لکھا ہے ، امید ہے وہ اتفاق کریں گے ۔ میرا خیال ہے کہ وہ یہ خط چاہتے تھے ، اس کا دوسرا متبادل یہ ہے کہ ہم کچھ کریں، کیونکہ ایک اور جوہری ہتھیار نہیں بننے دے سکتے۔ امریکی نیوز چینل فوکس بزنس نیٹ ورک سے انٹرویو کے موقع پر صدر ٹرمپ نے کہا امید ہے ایرانی قیادت بات چیت چاہتی ہے کیونکہ یہ ایران کیلئے بہتر ہے ۔خط بظاہر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو لکھا گیا ہے۔ روسی وزارت خاجہ نے کہا کہ روسی نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے ایرانی سفیر کاظم جلالی سے ان کے ملک کے نیوکلیر پروگرام کے معاملے کے حل کی عالمی کوششوں پر گفتگو کی ہے ۔