ٹرمپ کو روزانہ 10 ہزار ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم

   

نیویارک : امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت کا جرم ثابت ہونے کے بعد انہیں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد تک روزانہ 10 ہزار ڈالر جرمانہ بھرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے جج نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو توہین عدالت کا مرتکب قرار دے دیا۔ ججنے فیصلے میں کہا کہ ٹرمپ عدالتی حکم پرعمل نہ کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں اورجب تک وہ عدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتے انہیں روزانہ 10 ہزار ڈالرجرمانہ ادا کرنا ہوگا۔