واشنگٹن14 جون (یو این آئی) واشنگٹن میں واقع مایہ ناز ثقافتی مرکز ‘کینیڈی سینٹرسے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام ہٹا دیا گیا ہے ۔ یہ کارروائی امریکی صدر کیلئے ایک بڑا دھچکا مانی جا رہی ہے ، جو روایات کے برعکس عوامی مقامات اور سرکاری عمارتوں پر اپنا نام اور تصویریں آویزاں کرنے کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔طویل قانونی جنگ کے بعد پرفارمنگ آرٹس کے اس تاریخی مرکز کا پرانا نام بحال کر دیا گیا ۔ کینیڈی سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر میٹ فلوکا نے تصدیق کی کہ کینیڈی سینٹر کی عمارت اور احاطہ سے ٹرمپ کے نام کے تمام بورڈز اور نشانات کو مکمل ہٹا دیا گیا ۔جنوری 2025 میں دوبارہ وہائٹ ہاؤس کا منصب سنبھالنے کے بعد، سابق ریالٹی ٹی وی اسٹار ٹرمپ نے امریکی سیاسی نظام پر گہرے نقوش چھوڑنے کی جارحانہ پالیسی اپنائی۔ا