ٹرمپ کی ایران پر مزید پابندیاں

   

واشنگٹن؍تہران : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید پابندیاں عاید کر دیں۔ عرب میڈیا کے مطابق امریکی صدر کی وائٹ ہاؤس میں واپسی کے بعد ایران کے خلاف یہ پہلی پابندیاں ہیں جس میں امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے تیل کے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا ہے۔عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران میں پہلے سے پابندیوں کا شکار کمپنیوں سے منسلک افراد، جہازوں اور فرموں پر پابندیاں لگائی ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران تیل کی آمدنی کو نیوکلیر پروگرام، بیلسٹک میزائل اور ڈرونز پر لگا رہا ہے، ایران اپنی تیل کی آمدنی کو دہشت گرد گروپوں کی مدد کے لیے بھی استعمال کر رہا ہے لہٰذا غیر قانونی سرگرمیوں کی فنڈنگ روکنے کے لیے مزید سخت اقدامات کریں گے۔عرب میڈیا کا بتانا ہے کہ ایران نے امریکی پابندیوں کو بحری قزاقی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔امریکی صدر نے عالمی فوجداری عدالت کے حکام پر تجارتی اور سفری پابندیاں عائد کردیں۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے تجارتی اور سفری پابندیاں عاید کرنے پر عالمی فوجداری عدالت کا ردعمل سامنے آگیا۔