ٹرمپ کی برکس ممالک کو150 فیصد ٹیرف کی دھمکی

   

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے برکس ممالک کو ڈالر کے مقابلے میں کرنسی لانے پر 150 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دے دی۔ ری پبلکن گورنرز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈالر کو تباہ کرنے کوشش پر برکس ممالک کو 150 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ وہ اس بارے میں کچھ نہیں کرسکتے، لیکن اب ہم کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ برکس ممالک میں برازیل، روس، چین، ہندوستان، ایران ، یواے ای سمیت 10 ممالک شامل ہیں۔