ٹرمپ کی تنقید پر متنازعہ پراجکٹ ڈائرکٹر مستعفی

   

نیویارک : ڈونالڈ ٹرمپ کی بڑھتی تنقید کے بعد ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے متنازعہ پراجیکٹ 2025 کے ڈائریکٹر پاؤل ڈینز عہدے سے مستعفی ہوگئے۔پراجکٹ 2025 کے ڈائریکٹر کے استعفے کے بعد سابق صدراور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے اس متنازعہ پراجیکٹ 2025 کو مردہ قرار دیدیا ہے۔پراجکٹ تیار کرنے والی ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے صدر کیون رابرٹس کا کہنا ہے کہ پراجیکٹ نے اہداف مکمل کرلیے ہیں تاہم وفاق، ریاست اور مقامی سطح پر ذاتی مواد تیار کرنے کی کاوشیں جاری رہیں گی۔پراجکٹ 2025 منصوبہ ریپبلکن پارٹی کیلئے سیاسی مصیبت بنا ہوا تھا، ڈیموکریٹس کا کہنا تھا کہ اچھی گورننس اور ایگزیکٹو برانچ میں تبدیلیوں کے نام پر پیش یہ منصوبہ امریکا میں جمہوریت کا خاتمہ کردے گا۔ٹرمپ کی انتخابی مہم کا دعویٰ تھا کہ ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور دیگر کنزرویٹو گروہوں کی جانب سے تیار کردہ اس منصوبے میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کا عمل دخل نہیں تھا اور اسے کسی صورت بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔یہ منصوبہ ایسے وقت مردہ قرار دیا گیا ہے جب ڈیموکریٹ پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کیلئے کملا ہیرس کو آگے بڑھایا گیا ہے اور اس اقدام کے بعد سے ٹرمپ کے جیتنے کا امکان انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔کملا ہیرس کی انتخابی مہم کی منیجر کا کہنا ہے کہ صدارتی الیکشن میں پراجیکٹ 2025 ہی بیلٹ پر ہے کیونکہ اسے ٹرمپ کے اتحادیوں نے تیار کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ 920 صفحات پر مشتمل اس دستاویز کو امریکی عوام سے چھپانے کا مطلب ہے کہ لوگوں کو مزید تشویش میں مبتلا ہونا چاہیے کہ ٹرمپ اور اس کے اتحادی کیا چیزیں چھپا رہے ہیں۔
برطانیہ میں 30جولائی سال کا گرم ترین دن رہا
لندن : برطانیہ میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جہاں 30 جولائی سال کا گرم ترین دن رہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل 30 جولائی برطانیہ کا 2024میں گرم ترین تھا جہاں گزشتہ روز ہیٹ ویو کی شدید لہر اور تپش نے برطانیہ کے بڑے حصوں کو متاثر کیا۔ ہیتھرو اورکیوگارڈن کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت 32C (90F) تک ریکارڈ کیا گیا۔