لندن : امریکہ میں 20 جنوری 2025 کو صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کرنے والوں میں پانچ ارب پتی ایسے ہیں جنہیں اْس دن سے اب تک مجموعی طور پر 209 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔اِن میں سب سے زیادہ نقصان ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کو ہوا، 148 ارب ڈالرز، کیونکہ ٹیسلا کے اسٹاک کی قیمت میں 45 فیصد کمی آئی۔ دوسرے نمبر پر ایمزون کے بانی جیف بیزوس ہیں جنہیں 29 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، گوگل کے شریک بانی سرگئی بِرن کو 22 ارب ڈالر، فیس بْک کے بانی مارک زکر برگ کو 5 ارب ڈالر اور فیشن کمپنی لوئی ویٹوں کے سی ای او برنارڈ آرنالٹ کو بھی 5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔