ٹرمپ کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں: فیدان

   

انقرہ : ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے امریکی انتخابات کے بعد ترکیہ اور امریکہ کے تعلقات کے بارے میں اظہارِ خیال کیا۔ فیدان نے گزشتہ شب ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بعض پوزیشنز سنبھالی ہوں گی۔ ہمارے پاس ہوم ورک ہے جو ہم نے کرنا ہے۔ امریکیوں کے سامنے پیش کرنے کا تقاضہ ہونے والے معاملات ہیں۔ جنہیں بخوبی سر انجام دینے کی ضرورت ہے۔ فیدان نے کہا کہ صدر رجب طیب اردغان کے امریکی نومنتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات اچھے ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عزم پر زور دیتے ہوئے وزیر فیدان نے دہشت گرد تنظیم YPG/PKK سے امریکی تعاون کا بھی ذکر کیا۔ فیدان نے کہا کہ ہم خطرہ ٹلنے تک اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ جس کے نتیجے میں، خطہ میں اتحادی اور دیگر ریاستیں ہماری سنجیدگی کو سمجھ جائینگی۔ وزیر خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی قتلِ عام کا موضوع بھی چھیڑتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ اپنی ٹیم کے ہمراہ امریکی عوام اور دنیا سے کیے گئے اپنے وعدے میں جنگ نہیں چھیڑوں گا، اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کروں گا پر عمل کریں گے، اور اس مسئلے کو، خاص طور پر فلسطین کے جغرافیہ کو اس معاملہ کا حصہ بنائیں گے۔ وزیر فیدان نے ٹرمپ کی امیدوار کابینہ پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جس چیز کا مشاہدہ کیا ہے وہ یہ ہے کہ اس ٹیم میں اسرائیل نواز کافی زیادہ لوگ شامل ہو رہے ہیں۔