کینبرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البانیز نے کہا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے غزہ پر کنٹرول کے اعلان سے انہیں شدید دھچکا لگا۔امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے آسٹریلوی وزیراعظم نے کہا کہ ہم مشرق وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہیں۔انتھونی البانیز کا کہنا تھا ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ پر کنٹرول کرنے کے اعلان سے انہیں دھچکا لگا۔واضح رہے امریکی صدرٹرمپ نے گزشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ غزہ پٹی پر قبضہ کر لے گا۔