للت پور: اترپردیش کے ضلع للت پور میں اتوار کو ایک ٹرکٹ اور ٹرک کی زبردست ٹکر ہوگئی جس میں 4افراد کی موت ہوگئی اور 9افراد زخمی ہوگئے ۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اس حادثے پر گہرے رنج کا اظہار کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ کو اس حادثے میں زخمی ہوئے افراد کو فوری علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔پولیس نے اس حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ للت پور قومی شاہراہہ پر ہوئے ٹرکٹر۔کنٹینر کے درمیان آمنے سامنے کی ٹکر میں ٹرکٹر سوار 04افراد کی موت ہوگئی۔ ان کی ابھی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔پولیس کے مطابق اس حادثے میں نو افراد شدید طور زخمی ہوئے ہیں۔