ٹرک کی آٹو اور پیدل راہرووں کو ٹکر باپ اور بے ٹی دونوں ہلاک

   

نئی دہلی ۔ 3 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کے مطابق نئی دہلی انڈیا گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار ڈپر ٹرک نے کم از کم تین آٹو رکشاؤں اور ایک اسکوٹر کو ٹکر دیدی جس کے باعث ایک شخص اور اس کی آٹھ سالہ بیٹی ہلاک ہوگئے اور دو افراد زخمی ہوگئے ۔ یہ واقعہ منگل کی صبح کوپیش آ یا ۔ یہ خوفناک حادثہ اس وقت پیش ایا جب ایک ٹرک ڈرائیور اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور ٹرک دوسرے گاڑ یوں کو روندتی ہوئی پیدل راہگیروں میں گھس گئی اور پھر روڈ ڈیوائیڈر کو پھاندتے ہوئے سنٹرل دہلی کے پارک میں گھس کر رک گئی ۔ پو لیس کے مطابق گیتا کالونی کے 42 سالہ کیومل دیوان اور ان کی 8 سالہ بیٹی مانیا دونوں ہلاک ہوگئے ۔