ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /20 فبروری (سیاست نیوز) حفیظ پیٹ کے علاقہ میں پیش آئے ٹرین حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ نامپلی ریلوے پولیس کے مطابق 43 سالہ راج ناتھ اور 40 سالہ اجیت بسواس ٹرین کی پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔ یہ دونوں پیشہ سے کارپینٹر تھے اور ان کا تعلق واراناسی سے بتایا گیا ہے ۔ /18 فبروری کی رات کارپینٹر کا کام کرنے کے بعد اپنے دیگر دو ساتھیوں کے ہمراہ واپس ہورہے تھے کہ حفیظ پیٹ اور چندا نگر کے درمیان ریلوے لائین کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر دونوں ہلاک ہوگئے ۔ ریلوے پولیس نامپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔