حیدرآباد ۔ 20 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کی جانب سے زون میں ٹرین آپریشنس کی سیفٹی پر کل ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس اجلاس کے دوران ٹرین آپریشنس کی سیفٹی پر اہم توجہ دی گئی ۔ ریلوے عہدیداروں کو فیلڈ انسپکشنس میں تیزی لاتے ہوئے سیفٹی سے متعلق ایٹمس جیسے سگنلنگ ، انجینئرنگ ایٹمس کی دستیابی اور کارکردگی پر توجہ دینے کی ہدایت دی گئی ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے کے جنرل منیجر ارون کمار جین نے زونل ٹریننگ سنٹرس میں ریفریشر کورسیس کی اہمیت و افادیت پر زور دیا اور ٹریننگ ماڈیولس کو پابندی سے اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ریفریشر کورسیس بالخصوص لوکو پائیلٹس ، اسسٹنٹ لوکو پائیلٹس اور اسٹیشن ماسٹرس کے لیے کورسیس پر توجہ دینے کا مشورہ دیا تاکہ ٹرین آپریشنس میں سیفٹی یقینی ہو ۔۔