حیدرآباد: گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے حیدرآباد میں تاجروں کے ٹریڈ لائسنس کی تجدید کے سلسلہ میں مہم کا آغاز کیا ہے ۔ کارپوریشن نے تاجرین سے کہا کہ وہ 31 مارچ تک اپنے ٹریڈ لائسنس کی تجدید کرلیں ورنہ انہیں جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ بلدیہ کے قواعد کے مطابق یکم اپریل تا 30 مئی لائسنس کی تجدید کرنے پر 50 فیصد لائسنس فیس بطور پینالٹی عائد کی جائے گی ۔31 مئی کے بعد تجدید کرنے کی صورت میں 50 فیصد لائسنس فیصد بطور جرمانہ وصول کی جائے گی ۔ لائسنس کے بغیر کاروبار کرنے کی صورت میں صد فیصد لائسنس فیس بطور جرمانہ عائد کی جائے گی ۔ گریٹر حیدرآباد کے حدود میں تمام تاجروں سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ آن لائین پیمنٹ کے ذریعہ سابقہ ٹریڈ لائسنس کی تجدید کریں۔ شہر کے کسی بھی ای سیوا سنٹر اور جی ایچ ایم سی کے ہیڈ آفس میں قائم کردہ کاؤنٹرس اور سرکل دفاتر میں لائسنس کی تجدید کی درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔