ٹریکٹر بنا گنے کا جوس سنٹر

   

حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : ٹریکٹر کو کھیتی باڑی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اشیاء کو ایک مقام سے دوسرے مقام کو منتقل کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے ۔ لیکن ایک شخص نے ٹریکٹر کو بزنس سنٹر کے طرز پر تبدیل کرتے ہوئے موسم گرما کے دوران گنے کا شربت فروخت کرنے والی دوکان میں تبدیل کردیا ۔ چند لوگوں کے پاس خدا داد صلاحیتیں ہوتی ہیں بس اس کو صحیح استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ راجستھان سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان نے ٹریکٹر خرید کر عام دنوں میں کھیتوں میں استعمال کیا ۔ گنا اور دوسری اشیاء منتقل کرنے کے لیے بھی استعمال کیا ۔ موسم گرما کا آغاز ہوتے ہی اس ٹریکٹر کو گنے کا رس نکالنے کی مشین لگادیا اور ٹریکٹر کے انجن سے اس کو مربوط کرتے ہوئے اس کو رس نکالنے والی گاڑی میں تبدیل کردیا ۔ پڑوسی ریاست ضلع گنٹور کے تلور منڈل ہیڈکوارٹر پر گنے کی جوس کی دوکان کھول دیا ۔ اس نوجوان کا کہنا ہے کہ موسم گرما میں اس کا بزنس بہتر انداز میں چل رہا ہے ۔ شدت دھوپ کی تمازت کے دوران اس کو روٹی روزی کے لیے دوڑ دھوپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑ رہی ہے ۔ اچھی خاصی آمدنی ہورہی ہے ۔۔ ن