ٹلرس اور ٹریکٹرس تمام دیہاتوں میں سربراہ کئے جائیں

   

کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں مختلف ذمہ داروں سے ضلع کلکٹرکریم نگر ششانک کا خطاب

کریمنگر۔ 19/ جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ٹلرس اینڈ ٹینکرس کی ہر دیہات و منڈل کو فراہمی کیلئے اقدامات کی ضلع کلکٹر کریمنگرششانکا کی ہدایت۔ بروز جمعہ کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں اے سی ، ڈی ٹی سی ، ڈی ٹی او ، فیبریکٹرس کے ہمراہ ٹلر اور ٹریکٹر کی فراہمی کے متعلقہ امور پر منعقد ہ جائزہ اجلاس میں ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ٹلر اور ٹریکٹر کی تمام دیہاتوں اور منڈلوں میں سربراہی کی جائے۔ سپلائی کے بعد پرمیننٹ رجسٹریشن نمبر کی حصول یابی کیلئے طریقہ کار کو تین دنوں میں تکمیل کیا جائے ، ٹریکٹر اور ٹلر کیلئے علحدہ علحدہ نمبر رجسٹریشن کروانے اور قواعد و ضابط پر لازمی طور پر عمل آوری کی ہدایت دی۔ پرمننٹ رجسٹریشن نہ رکھنے والے ٹلرس اور ٹینکرس کے متعلقہ پنچایت سکریٹری و وجہ بیان کرنے کی وجہ بتاؤ نوٹس جاری کرنے کی ڈی پی او کو ہدایت دی۔ انہوں نے مزید کہاکہ ٹلرس اور ٹریکٹرس کی تیاری کے فوری بعد سپلائی کرنے والے فابلیکیٹرس کو بروقت بل کی ادائیگی کی جائے اور خشک و تر کچرے کی نکاسی کیلئے دیہاتوں اور منڈلوں میں ٹریکٹرس کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹر شیام پرساد لال ، ضلع پنچایتی عہدیدار راگھوورن ، ڈیویژن پنچایت عہدیدار ہری کشن ، ڈپٹی ایکزیکیٹیو انجنئیر راما راؤ ، آر ٹی او ، فیبریکٹرس و دیگر نے شرکت کی۔